۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عراق

حوزه/ عراقی مزاحمتی گروپ سید الشہداء نے ایک بیان میں نابلس میں فلسطینیوں کے ہولناک قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت اور بیت المقدس پر غاصب اسرائیلی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف دنیا کے آزادی پسند لوگوں کی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی اسلامی مزاحمتی گروہ سید الشہداء بریگیڈز نے ایک بیان میں نابلس میں فلسطینیوں کے ہولناک قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بیت المقدس پر غاصب اسرائیلی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف دنیا کے آزادی پسند لوگوں کی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج گزشتہ دو روز سے مسلسل فلسطینی شہر نابلس پر حملہ کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ نابلس پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 9 اور زخمیوں کی تعداد 97 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

عراقی مزاحمتی گروہ سید الشہداء نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں نابلس میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی صابر عوام کے خلاف ہونے والے وحشیانہ حملوں کی اطلاع پر نہایت ہی افسوس ہوا، جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ غاصب صہیونی حکومت کے اس ہولناک قتل عام نے ایک بار پھر اس منفور اور ناجائز حکومت کی استکباری سوچ اور گستاخانہ عمل کو واضح کر دیا۔

سید الشہداء پارٹی عراق کے بیان میں مزید آیا ہے کہ صہیونیوں کی ان ظالمانہ کارروائیوں نے عالمی سطح پر انسانی ذہنوں اور ضمیروں کو متاثر کیا ہے، لہذا اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کے آزادی پسند لوگ اس وحشی حکومت کو اپنی سرحد تک محدود کرنے کیلئے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کریں۔

اس مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمتی گروہ سید الشہداء، خداوند عزیز و قادر کی بارگاہ میں ان شہداء کے پاک خون کو عظیم قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر فلسطین کے اسلامی مزاحمتی گروہوں میں اپنے بھائیوں کے ساتھ، دشمن کے حملوں کے خلاف اور ان کو شکست سے دو چار کرنے کیلئے ڈٹ کر کھڑی ہے۔

سید الشہداء بٹالینز عراق، فلسطینی شہداء کی ارواح پر خدا کی رحمت اور جنت، زخمیوں کیلئے جلد شفا اور صہیونیوں اور ان کے اتحادیوں پر لعنت کرتی ہے۔

خداوند مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کرنے والوں کی مدد فرمائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .